کیوبا: فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکا، 22 افراد ہلاک، 74 زخمی
👁️ 123 بار دیکھا گیا
کیوبا: فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکا، 22 افراد ہلاک، 74 زخمی
ہوانا (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) کيوبا کے دارالحکومت ہوانا میں فائیو اسٹار ہوٹل ساراٹوگا میں جمعہ کے روز ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 74 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 14 بچے شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے 22 افراد میں بھی ایک بچہ شامل ہے۔ اب بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
کیوبا کے صدر مگیل ڈیاز کانیل نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد ایک ٹوئيٹ کر کے کہا، ”یہ کوئی بم دھماکہ یاحملہ نہیں تھا۔ یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔‘‘
ہوانا کے گورنر رینالڈو گارسیا زپاٹا نے ایک مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 96 کمروں والے اس تاریخی ہوٹل میں جس وقت دھماکہ ہوا، اس وقت وہاں کوئی بھی غیر ملکی نہیں تھا۔
کیوبا کی سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا گيا ہے کہ دھماکہ ایک ٹرک کی وجہ سے ہوا، جس کے ذريعے قدرتی گیس ہوٹل پہنچائی جا رہی تھی۔ اس نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ گیس میں آگ کس طرح لگی۔
ہوٹل کا نظم و نسق سنبھالنے والی کمپنی کے ایک عہدیدار رابرٹو کالزاڈیلا نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب گیس ٹینک کو بھرا جا رہا تھا۔
ريسکيو کارروائياں جاری
حکام نے بتایا کہ وہ ملبے تلے دبی کم از کم ایک عورت سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملبے میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور ان کی تلاش کے لیے خصوصی کتوں کی خدمات لی گئی ہیں۔
ہوٹل کی یہ عمارت سن 1880 میں تعمیر کی گئی تھی جس میں بنیادی طور پر دکانیں تھیں لیکن اسے سن 1933 میں ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ تاریخی ہوٹل میراڈونا، بیوئنسے، مک جیگر اور ریحانہ جیسی معروف شخصیات کی میزبانی کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔
کیوبا کے وزیر سیاحت جان کارلوس گریسیانے بتایا کہ ہوٹل میں مرمت کا کام چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ خالی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہوٹل آئندہ منگل سے دوبارہ کھلنے والا تھا۔
دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی پہلی چار منزلیں پوری طرح منہدم ہوگئی ہیں۔ پورے علاقے میں دھوئیں اور گرد و غبار کے بادل چھا گئے۔ ہوٹل کے مین گیٹ کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور ہوٹل کے باہر کھڑی کاریں بھی تباہ ہوگئیں۔ قریب میں واقع ایک چرچ کا گنبد بھی منہدم ہو گیا۔
Video of the explosion as it occurred at the Hotel Saratoga in Havana, Cuba. pic.twitter.com/ZzgYIOP0CO
— Shinji ???????? (@ShinjiTheCuban) May 6, 2022
وزیر سیاحت گرانڈا نے بتایا، ”ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق اس حادثے میں کوئی غیر ملکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے، یہ بہر حال ابتدائی اطلاعات ہیں۔‘‘
????????????????
El presidente @DiazCanelB está en el Hotel Saratoga, donde ocurrió una fuerte explosión este mediodía.
Lo acompañan el primer ministro @MMarreroCruz y el presidente de la @AsambleaCuba, Esteban Lazo. pic.twitter.com/mInh8FJIca
— Presidencia Cuba ???????? (@PresidenciaCuba) May 6, 2022
عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس
امریکہ نے ہوانا ہوٹل حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزار ت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا، ”امریکہ آج صبح ہونے والے اس افسوس ناک دھماکے کے متاثرین کو اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔‘‘
میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبراڈ نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ صدر آندریس مینویل لوپیز اورباڈور کا اتوار کے روز کیوبا کا مجوزہ دورہ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔
بولویا اور وینزویلا کے صدور کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیف بوریل نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C