گوادر حملے میں ملوث حمل بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں: سردار اختر مینگل
👁️ 82 بار دیکھا گیا
گوادر حملے میں ملوث حمل بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں: سردار اختر مینگل
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے پی سی ہوٹل حملہ میں ملوث حمل بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے دعوؤں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمل نامی شخص جو پی سی واقعہ میں ملوث ہے اس کا تعلق کیچ مکران سے ہے اور لاپتہ ہونے والے حمل کا تعلق کوہلو سے ہے، ہر حمل نامی شخص نہ تو دہشت گرد ہوسکتا ہے اور نہ ہی حمل نامی شخص مسنگ پرسن میں شمار ہوسکتا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے ٹویئٹر پرسوشل میڈیا پر لاپتہ حمل مری کے حوالے سے جاری دعوؤں پر اپنے رد عمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی ہمیشہ سے بدقسمتی رہی ہے کہ ان لوگوں کو حقیقت نا تو اس ملک کا دردرہا ہے نہ ہی اس کی اور جغرافیہ سے آگاہی رکھتے ہیں، خصوصا بلوچستان کے بارے میں لیکن اپنی جہالت اور تنگ نظری کی وجہ سے اس ملک کے ماموں بنے ہوئے ہیں جس طرح وزیر خارجہ کو چار سو کلو میٹر کی دوری بھی بارڈر دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمل بلوچوں کا ایک قدیم اور تاریخی نام ہے اس نام کے لوگ اگر لاکھوں میں نہیں تو ہزاروں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں، حمل نامی شخص جو پی سی واقع میں ملوث ہے اس کا تعلق کیچ مکران سے ہے اور مسنگ پرسن حمل کا تعلق کوہلو سے ہے، ہر حمل نامی شخص نہ تو دہشت کرد ہوسکتا ہے اور نہ ہی حمل نامی شخص مسنگ پرسن میں شمار ہوسکتا ہے۔
بی این پی سربراہ نے کہا کہ اگر اس ملک کے ماموں کی ہر بات کو صحیح تصور کیا جائے تو سوال یہ ہے کہ ہمارے گودار سے منتخب ایم پی اے میر حمل کلمتی کا شمار مسنگ پرسن یا دہشت گردوں میں کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C