یوکرین میں 23 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں، صدر زیلنسکی کا دعویٰ
👁️ 56 بار دیکھا گیا
یوکرین میں 23 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں، صدر زیلنسکی کا دعویٰ
کیف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) یوکرین جنگ میں اب تک ہزاروں انسانی جانوں کا زیاں ہو چکا ہے۔ اب یوکرینی صدر زیلنسکی کا دعوی ہے کہ روس یوکرین میں مزید فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ میں اب تک 23 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ 30 اپریل کی شب اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کا دعوی کیا کہ روسی افواج کو اس جانی نقصان کے علاوہ ہزاروں ٹینکوں اور 25 ہزار دیگر جنگی گاڑیوں کی تباہی بھی برداشت کرنا پڑی ہے۔
روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی مصدقہ تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم روس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 24 فروری سے جاری اس جنگ میں ایک ہزار روسی فوجی مارے گئے ہیں۔ روسی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسی دوران یوکرین کے 23 ہزار سے زائد جنگجو مارے گئے۔
روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کی فورسز کی طرف سے یوکرین کے 2600 سے زائد ٹینک اور 112 ہیلی کاپٹرز ناکارہ بنا دیے گیے ہیں۔
روس اور یوکرین کی طرف سے اس وقت یہ جنگ بڑے پیمانے پر مشرقی علاقوں لوہانسک اور ڈونیٹسک میں لڑی جا رہی ہے۔ ان علاقوں کو اجتماعی طور پر ڈونباس ریجن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ علاقے زیادہ تر روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول ہیں۔ قوی خیال یہ ہے کہ روس اپنے جنگی وسیع تر منصوبے میں ناکام ہونے کے بعد اب اپنی طاقت یوکرین کے جنوب اور مشرق کے حصوں پر مرکوز کر رہا ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں مزید کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے مشرقی حصے پر حملہ آور ہونے کی غرض سے مزید فوجی یوکرین بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”روس نے ڈونباس میں دباؤ بڑھانے کی کوشش کی خاطر خرکیف کے علاقے میں مزید فوج بھیجی ہے۔‘‘
انہوں نے روسی فوج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ”ہر روسی فوجی اب بھی اپنی جان بچا سکتا ہے۔ آپ ہماری سرزمین پر مرنے سے بہتر ہے کہ روس میں رہ کر زندہ رہیں۔‘‘ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین روس کے خلاف پابندیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل کی درآمد پر پابندیوں کا فیصلہ ‘مستقبل قریب میں‘ متوقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C