آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں ہلاک
👁️ 21 بار دیکھا گیا
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں ہلاک
باکو +یریوان (ڈیلی اردو/اے ایف پی/انٹرفیکس/روئٹرز/ڈی پی اے) آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجیں نگورنو کاراباخ کے علاقے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہی ہیں، جس سے 2020 کی جنگ کے بعد کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فریقین نے اس اشتعال انگیزی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پیر کی رات کو پھر سے لڑائی بھڑک اٹھی، جس میں تازہ اطلاعات کے مطابق سرحد پر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فریقین نے دوجانب کے توپ خانوں سے شدید گولہ باری کی اطلاعات دی ہیں۔
یہ لڑائی آذربائیجان کے اندر واقع نگورنو کاراباخ کے اس علاقے میں شروع ہوئی ہے، جس پر آرمینیائی نسل کے علیحدگی پسندوں نے سن 1991 میں قبضہ کر لیا تھا اور پھر اسے ایک علیحدہ جمہوری ریاست ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اس علاقے کا نام آرت ساخ پڑ گیا تھا۔
منگل کی صبح سویرے ایک پریس بریفنگ کے دوران آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آرم توروسیان نے کہا کہ لڑائی جاری رہنے کی وجہ سے صورت حال ”انتہائی کشیدہ” ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کا ایک دوسرے پر الزام
دونوں ہی ممالک کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دوسری جانب سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے خلاف متناسب جوابی کارروائی شروع کی ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا، ”منگل کو صبح تقریبا ًایک بجے کے بعد آذربائیجان نے توپ خانے اور بڑی صلاحیت والے آتشیں اسلحے کے ساتھ، گورس، سوٹک اور جرموک کے شہروں کی سمت میں آرمینیائی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔”
لیکن آذربائیجان نے آرمینیائی افواج پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے پیر کی رات کو سرحدی اضلاع دشکیسان، کیلبازار اور لاشین کے قریب بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھانے کے ساتھ ہی ہتھیار جمع کر کے ”بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں ” شروع کی تھیں۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کی افواج نے آرمینیائی فوج کی اشتعال انگیزی کے رد عمل میں، جو جوابی اقدامات کیے ہیں، وہ مقامی سطح کے ہیں اور ان کا مقصد اس عسکری ساز و سامان کو نشانہ بنانا ہے، جو فائرنگ کے مقامات سے استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔”
آرمینیائی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملے کے جواب میں ”متناسب” جوابی کارروائی کی۔ تاہم آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج، ”آرمینیا کی متعدد فوجی یونٹوں کی طرف سے مارٹر سمیت مختلف صلاحیتوں کے ہتھیاروں سے ہونے والی شدید گولہ باری کی زد میں آئے۔”
دونوں ہی ممالک نے ان جھڑپوں میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے، تاہم کتنے افراد مارے گئے اس تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔
آرمینیا کی عالمی رہنماؤں سے اپیل
آرمینیا کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے پر روس کے زیر قیادت اجتماعی سلامتی سے متعلق معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی اپیل کرنے والا ہے۔ اس تنظیم کا تعلق سوویت یونین کے دور سے ہے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم پشینیان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر تشدد کے پھیلنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکراں اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بھی فون کیا ہے۔
پشینیان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فون کالیں انہیں “آرمینیا کی خود مختار سرزمین کے خلاف آذربائیجان کی جارحانہ کارروائیوں” سے آگاہ کرنے اور “عالمی برادری سے مناسب رد عمل” کا مطالبہ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔
امریکہ نے تصادم کے خاتمے کا مطالبہ کیا
اس دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ “جیسا کہ ہم کافی عرصے پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔ ہم کسی بھی فوجی دشمنی کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیتے ہیں۔”
ترکی، جو آذربائیجان کا قریبی اتحادی ہے، نے اس تشدد کے پھیلنے کا ذمہ دار آرمینیا کو ٹھہرایا ہے اور امن مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں لکھا، “آرمینیا کو اپنی اشتعال انگیزی بند کرنی چاہیے اور آذربائیجان کے ساتھ امن مذاکرات اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔”
نگورنو کاراباخ کا دیرینہ تنازعہ
نگورنو کاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی نسل کے لوگ آباد رہے ہیں، جس پر حالیہ دہائیوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دو جنگیں ہو چکی ہیں۔
اس علاقے پر پہلےآذربائیجان کا کنٹرولتھا تاہم تقریباً 30 برسوں تک آرمینیائی علیحدگی پسندوں کے قبضے میں رہا۔ لیکن سن 2020 میں چھے ہفتے کی جنگ کے بعد آذربائیجان نے اس کے بیشتر حصے پر اپنا کنٹرول دوبارہ بحال کر لیا اور پھر روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ علاقہ آذربائیجان کو سونپ دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے آرمینیا نے آذربائیجان پر سرحدی فائرنگ کے تبادلے میں اس کے ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن آذربائیجان کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں آرمینیا کی فوج بھی اس کے فوجیوں پر فائرنگ کرتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C