15/August/2022

آرمینیا کے مارکیٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، 51 زخمی

👁️ 17 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آرمینیا کے مارکیٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، 51 زخمی

آرمینیا کے مارکیٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، 51 زخمی

یریوان (ڈیلی اردو/اے پی) آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے ایک بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ہنگامی وزارت نے بتایا  کہ امدادی کارکن سورمالو شاپنگ سینٹر کے  ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے مزید لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

دھماکے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں یا نقصان پہنچا، اور آگ کے باعث دھویں کے بادل چھا گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی آرمن پریس نے کہا ہے کہ بازار میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد کم از کم 51 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C