اسرائیل حماس لڑائی: غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے متجاوز، ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد زخمی
👁️ 102 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس لڑائی: غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے متجاوز، ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات کو مزید 70 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اس تنازع میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے علاہ اب تک ایک لاکھ نو ہزار 300 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں عسکریت پسندوں اور سویلینز کی ہلاکتوں کو الگ الگ ظاہر نہیں کیا جاتا۔ البتہ وزارت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والون کی نصف تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔
غزہ میں جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد ہوا تھا جس میں عسکریت پسندوں نے 1200 افراد کو ہلاک اور 250 کو یرغمال بنا لیا تھا۔
یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں میں سے لگ بھگ 100 اب بھی غزہ میں ہے جن میں سے کم از کم ایک تہائی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔
مصر، قطر اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی سمیت فلسطینی شہری آبادی کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے بدھ کو کہا تھا کہ ایک سمجھوتے کے”بہت قریب” ہیں اور امید ہے کہ 20 جنوری کو صدر جو بائیڈن کی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل ایک معاہدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جو وقت رہ گیا ہے اس میں معاہدہ تک پہنچ جائیں گے۔ لیکن اگر ہم ایسا نہیں کر پاتے تو جو منصوبہ صدر بائیڈن نے جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے رکھا تھا وہ آنے والی حکومت کے حوالے کردیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر حماس کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C