اسرائیل میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی) اسرائیل میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب کو چاقو سے یہ حملے تیل ابیب کے ایلاد قصبے میں ہوئے، جس میں تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے تاہم واقعے کے فوری بعد آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے راستوں کو بند کر دیا۔
ایلاد قصبے کی آبادی پچاس ہزار کے قریب ہے اور یہاں بیشتر قدامت پسند یہودی آباد ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل اپنا یوم آزادی منا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ یہ عسکریت پسندوں کا حملہ تھا اور قصوروار ایک گاڑی میں فرار ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق علاقے کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور تلاشی مہم کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی گشت کر رہا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ”شدت پسندوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔” پولیس کا کہنا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ یہ حملے ایک ہی علاقے میں کئی مقامات پر ہوئے ہیں۔
بعض مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے بندوقوں کا استعمال کیا۔ تاہم جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ دو حملہ آوروں میں سے ایک نے لوگوں پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی نے اس بارے میں وہاں پر پہنچنے والے سب سے پہلے شخص ایلون رزقان سے بات چیت کی جنہوں نے اس حملے کو ایک ”پیچیدہ منظر” کے طور پر بیان کیا۔ رزقان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے سبھی مرد تھے اور سب کی عمر 40 کے اوپر ہی تھیں۔
جمعرات کی شب حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل اپنا یوم آزادی منا رہا تھا۔ یہ ایک ایسا تہوار ہے جب ملک میں قومی تعطیل رہتی ہے۔ اس موقع پر لوگ عام طور پر باربی کیو کا اہتمام کرتے ہیں اور ایئر شوز میں بھی شرکت کرتے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لپیدنے اپنے رد عمل میں کہا کہ ”یوم آزادی کی خوشی بس ایک لمحے میں ہی ختم ہو گئی۔” انہوں نے ”ایلاد میں قاتلانہ حملے” کی مذمت کی۔
حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب اسرائیل میں ہلاکت خیز حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی اس کی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ ”اسرائیل کو ہلا کر رکھ دینے والے قابل نفرت دہشت گرد حملوں کے سلسلے میں سے تازہ ترین لگتا ہے۔”
پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ کے اواخر سے اسرائیل میں اب تک دو حملے اسرائیلی عربوں نے کیے ہیں، جو نام نہاد شدت پسند تنظیم ”اسلامک اسٹیٹ” گروپ کے حامی تھے۔ پولیس کے مطابق اس دوران مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کی طرف سے بھی دو مزید حملے کیے گئے۔
ان حملوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں اب تک دو درجن سے بھی زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
فلسطین کی اسلام پسند تنظیم حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یروشلم میں مسجد الاقصی کے مقام پر جو ”طوفان” برپا کیا تھا، جمعرات کا حملہ اسی کا رد عمل ہے۔ یہ متنازعہ مقام یہودیوں کے لیے بھی مقدس ہے، جہاں حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C