اسرائیلی فوج کا جنین پناہ گزین کیمپ میں آپریشن، 4 فلسطینی ہلاک، 44 سے زائد زخمی
👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنین پناہ گزین کیمپ میں آپریشن، 4 فلسطینی ہلاک، 44 سے زائد زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرتے ہوئے چار فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران کم از کم چار فلسطینی ہلاک جبکہ 44 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے نام نہاد جعلی آپریشن کی آڑ میں آج صبح جنین پناہ گزین کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو اس دوران فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور قابض فوجیوں پر پتھر برسائے۔
فسلطینیوں کی جانب سے سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی ہلاک جبکہ چوالیس سے زائد زخمی ہوئے۔
چار فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد جنین پناہ گزین کیمپ میں شدید احتجاج شروع ہوگیا جس میں عورتوں کی بھی کثیر تعداد شریک ہے، شرکا کی جانب سے اسرائیل مردہ باد کے بعے لگائے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/AmerFaraa/status/1575047151696347136?t=M9qsAu57EP9vsebQFNg7XA&s=19
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بعد ازاں ایک کنڈر گارٹن سینٹر پر بھی بمباری کی جس کے باعث وہ زیرتعلیم کمسن بچوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، سینٹر پر اسرائیلی حملے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور فوجی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے باعث فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں عام ہو گئی ہیں۔ ایک سال قبل بھی اسی طرح کی بدامنی کے نتیجے میں 11 روز لڑائی جاری رہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C