اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی بچہ ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی بچہ ہلاک
الخلیل (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہلاک بچے کی شناخت زید فضل القیسہ کے نام سے کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے الخلیل شہر میں دھاوے اور ایک معصوم بچے کی ہلاکت کے خلاف مقامی شہری اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ الظاھریہ کے مقام پر مشتعل فلسطینی ہجوم اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں 4 فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔
القیسہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطانق قیسہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور وہ طویل عرصے سے الفوار کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر نہ صرف قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بلکہ گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C