اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت پر تل ابیب میں غم و غصہ
👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت پر تل ابیب میں غم و غصہ
یروشلم (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) ہفتے کے روز عسکری تنظیم حماس نے مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈکراس کے حوالے کر دیا جب کہ دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
تل ابیب کے ’’یرغمالی اسکوائر‘‘ پر ہفتے کے روز ایک بڑی اسکرین پر رہائی پانے والی یرغمالیوں کی نحیف اور کمزور صورتیں نمودار ہوئیں، تو وہاں لوگوں میں خوف کی ایک لہر دیکھی گئی۔
ان سینکڑوں افراد نے دیکھا کہ اوہد بن امی، ایلی شارابی اور اور لیوی حماس کے جنگجوؤں کے درمیان کھڑے تھے۔ غزہ میں چھ ہفتوں کی جنگی بندی کے معاہدے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا یہ پانچواں موقع تھا۔ یہ معاہدہ انیس جنوری سے نافذ العمل ہے۔
تاہم، تب کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب آزادی پانے والے یرغمالیوں کی جسمانی حالت انتہائی بدحال نظر آئی۔
ان یرغمالیوں کی ویڈیوز سامنے آنے سے چند لمحے قبل، ماحول خوشگوار تھا، اور لوگ اسرائیلی ٹی وی پر یرغمالیوں کی رہائی کی تیاریوں کو دیکھ کر تالیاں بجا رہے تھے۔
لیکن جب یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیوز سامنے آئیں، تو ان کی حالت دیکھ کر جشن میں مصروف اسرائیلی شہریوں نے غم و حیرت کی کیفیت میں اپنے چہروں پر ہاتھ رکھ لیے۔ واضح رہے کہ ہفتے کو غزہ کے مرکزی شہر دیرالبلاغ سے ان یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ ان یرغمالیوں کی بدتر جسمانی حالت کے باوجود اسرائیلی شہری ان کے زندہ سلامت آزاد ہوجانے پر شاداں ہیں۔
جذباتی مناظر اور یرغمالیوں کے اہل خانہ کی جدوجہد
یرغمالیوں کی رہائیوں کے سابقہ موقعوں کی طرح اس بار بھیاسرائیل کے ”یرغمالی اسکوائر‘‘ پر لوگ موجود تھے، جو غزہ میں یرغمال اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔
اور لیوی کی تصویر پر اس کی گرفتاری کے وقت کی عمر 33 سال، کو کاٹ کر نیا ہندسہ لکھا گیا تھا۔ اس کی 34ویں سالگرہ قید میں گزری تھی۔
لیوی کو ”نووا میوزک فیسٹیول‘‘ میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی بیوی ایناو لیوی کے ساتھ موجود تھا، جسے اس دہشت گردانہ حملے کے دوران قتل کر دیا گیا۔ ان کا تین سالہ بیٹا، الماگ، تب سے اپنے دادا دادی کے ساتھ رہ رہا ہے۔
ایلی شارابی کی بیوی اور دو بیٹیوں کو 7 اکتوبر 2023ء کو جنوبی اسرائیل کے علاقے کِبُوتز بیری میں ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا تھا۔
اس کا بھائی یوسی شارابی بھی اسی حملے میں یرغمال بنا لیا گیا تھا اور بعد میں دوران قید ہلاک ہو گیا، جیسا کہ اسرائیلی فوج نے 2024ء کے اوائل میں تصدیق کی تھی۔
مزید یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
پچھلے ہفتے رہا ہونے والے یرغمالی یارڈن بیباس نے جمعے کے روزاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی بیوی اور دو بچوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کریں۔
حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ شیری بیباس اور اس کے دو بیٹے اریئل اور کفیر نومبر 2023ء میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے، لیکن اسرائیل نے تاحال ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ بندی معاہدہ
ہفتے کے روز تین یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
جنگ بندی کے بعد پانچواں تبادلہ ہے۔ اب تک حماس 21 یرغمالیوں کو رہا کر چکی ہے جب کہ اس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 600 سے زائد قیدی رہا کیے گئے ہیں۔
ہفتے کو رہائی پانے والے یہ تینوں یرغمالی سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ 1,200 اسرائیلی شہر ہلاک ہو گئے تھے جب کہ جنگجو قریب ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔ اس کے بعد پندرہ ماہ سے زائد عرصے تک غزہ میں اسرائیل نے وسیع تر فضائی اور زمینی عسکری کارروائیاں کی، جن میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سنتالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C