05/May/2020

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، مقدمہ درج

👁️ 166 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اشتعال انگیز تقریر کرنے پر معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، مقدمہ درج

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، مقدمہ درج

جہلم (ڈیلی اردو) اشتعال انگیز تقریر کرنے پر معروف عالم دین انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا ولد مرزا ارشد سکنہ مشین محلہ نمبر 1 جہم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے اپنی تقریر کے دوران مختلف فرقہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے خلاف اشتعال انگیزی کی ہے اور تقریر کے دوران لوگوں کو قتل پر اکسایا ہے۔

انجینئر محمد علی مرزا نے اپنے بیان میں دعوت اسلامی کے امیر الیاس قادری اور تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا نام لے کر لوگوں کو اشتعال دلایا ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کر کے تھانہ سٹی کے تفتیشی سب انسپکٹر ساجد محمود کی مدعیت میں 153 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C