افغانستان: اسپن بولدک میں اجتماعی قبر دریافت
👁️ 90 بار دیکھا گیا
افغانستان: اسپن بولدک میں اجتماعی قبر دریافت
کابل (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) طالبان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل اسپن بولدک کے ایک قصبے میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں بارہ افراد کی باقیات ملی ہیں۔
یہ اجتماعی قبر دیہاتیوں کو گذشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان کی سرحد سے متصل اسپن بولدک کے ایک قصبے میں ملی۔ یہ قصبہ وہی مقام ہے جہاں گزشتہ برس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے سے قبل افغانستان کی سابق حکومت کی فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر میں دفن لوگ نو سال قبل اس وقت مارے گئے تھے جب امریکی حمایت یافتہ حکومت برسراقتدار تھی، لیکن اس جگہ آزادانہ چھان بین نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا، “یہ وہ لوگ تھے جنہیں سابق ظالم کمانڈر جنرل رازق نے دیہات سے گرفتار کیا تھا۔ یہ تمام عام شہری تھے جنہیں قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔”
ذبیح اللہ مجاہد قندھار پولیس کے سابق سربراہ کا حوالہ دے رہے تھے، جو طاقت ور کمانڈر تھے اور جنہیں 20 سالہ جنگ کے دوران طالبان کے خلاف مؤثر لڑائیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
فرانزک جانچ کا مطالبہ
طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا، “ہم اس اجتماعی قبرکے معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ کس طرح کی تحقیقات ہونی چاہیے۔”
صوبہ قندھار کے گورنر کے ترجمان حاجی زید کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی تمام باقیات کو قریب ہی دوبارہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ان میں ایک اور شخص کی باقیات شامل ہیں جن کی علیحدہ قبر پر کوئی نشانی موجود نہیں تھی۔
افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا، “یہ ضروری ہے،ان باقیات کے ساتھ چھیڑچھاڑ نہ کی جائے اور فرانزک جانچ تک انھیں مزید نقصان نہ پہنچایا جائے۔”
طالبان حکام نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیہاتی ہڈیوں کے ڈھیروں کے اردگرد جمع ہیں۔
جنرل عبدالرزاق کون تھے؟
جنرل عبدالرازق کو اکتوبر 2018 میں افغانستان میں اس وقت کے اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر سے ملاقات کے چند منٹ بعد ایک محافظ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے رزاق کو نشانہ بنایا جن کی شہرت قندھار اور ہمسایہ صوبوں میں ایک بے رحم مخالف کے طور پر تھی۔
رزاق کے بھائی تدین خان نے طالبان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ متحدہ عرب امارات سے اے ایف پی کے ساتھ ٹیلی فون پر مختصر بات چیت میں تدین خان کا کہنا تھا “یہ ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔”
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گروسمین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ “قبر کے مقامات دریافت ہونے سے یہ زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ حکام انتقامی کارروائیاں روکیں۔”
طالبان نے گذشتہ سال 15 اگست کوامریکہ کی قیادت میں عالمی فوج کے عجلت میں انخلا کے بعد کابل میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور سابق صدراشرف غنی کی حکومت کے تحت سرکاری اہلکاروں اور فوجی دستوں نے شہروں کوخالی کر دیا تھا، لیکن اسپن بولدک اوراس کے آس پاس
کے علاقوں میں دونوں فریقوں کے درمیان مہلک جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے طالبان پر متعدد سابق حکومتی اہلکاروں اور ان کے رشتہ داروں کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C