افغانستان: داعش خراسان کا ازبکستان پر راکٹ حملوں کا دعویٰ
👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان: داعش خراسان کا ازبکستان پر راکٹ حملوں کا دعویٰ
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) داعش سے وابستہ گروپ خراسان نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس نے ازبکستان پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ مشرقی ایشیائی ملک پر افغانستان سے ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔
داعش خراسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ازبکستان کے ترمز کے قصبے میں واقع فوجی اڈے پر دس راکٹ فائر کیے۔ یہ علاقہ افغان سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ازبک حکام نے داعش خراسان کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
In First for Group, ISKP Claims Rocket Strike in Uzbekistan and Provides Video Documentation of Launch https://t.co/T4Elp42Doz pic.twitter.com/dQCevE8Zk2
— SITE Intel – Jihadist Threat (@siteintel_jt) April 18, 2022
اطلاعات کے مطابق ازبکستان پر حملے شمالی افغانستان کے صوبے بلخ میں حیرتان کے علاقے سے کیے گئے۔ گروپ نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر راکٹ میزائلوں کی تصاویر اور وڈیو بھی جاری کی ہے۔
داعش خراسان گروپ امریکی قیادت والے غیر ملکی فوجی اتحاد کے گزشتہ سال اگست میں افغانستان سے انخلا کے بعد ملک بھر میں اپنے حملوں میں تیزی لے آیا ہے۔
گروپ نے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی متعدد حملے کیے ہیں۔ تازہ ترین حملہ گزشتہ ماہ پشاور میں اہل تشیع کی مسجد پر خود کش حملے کی صورت میں کیا گیا۔
اس حملے میں اقلیتی شیعہ مسلک کے 60 عبادت گزار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان کے حکام نے بتایا تھا کہ خود کش حملہ آور ایک افغان پناہ گزین تھا جس نے مبینہ طور پر افغانستان سے تربیت حاصل کر رکھی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C