افغانستان میں نیا عائلی قانون: اقوام متحدہ کی شدید تشویش
👁️ 374 بار دیکھا گیا
افغانستان میں نیا عائلی قانون: اقوام متحدہ کی شدید تشویش
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے نئے عائلی قانون پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں بچیوں کی شادی سے متعلق شقیں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تفریقی سلوک کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
افغان وزارتِ انصاف نے گزشتہ ہفتے ’’ازدواجی علیحدگی‘‘ سے متعلق حکم نامہ نمبر 18 جاری کیا، جس میں میاں بیوی کی علیحدگی کے اصول طے کیے گئے ہیں۔
اس قانون کی متنازع شقوں میں کہا گیا ہے کہ بلوغت کو پہنچنے والی لڑکی کی خاموشی کو شادی پر رضامندی تصور کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان مشن (یوناما) کے مطابق قانون میں ان لڑکیوں کی علیحدگی سے متعلق دفعات بھی شامل ہیں جو کم عمری میں شادی شدہ ہوں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بچوں کی شادی کی اجازت موجود ہے۔
یوناما نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قانون افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق محدود کرنے کے وسیع تر سلسلے کا حصہ ہے۔
اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ جورجیٹ گینون نے کہا کہ حکم نامہ نمبر 18 ایسے ماحول میں سامنے آیا ہے جہاں افغان خواتین کے حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔
افغانستان میں پہلے ہی خواتین اور لڑکیوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ انہیں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم، بیشتر ملازمتوں اور متعدد سماجی و تفریحی سرگرمیوں سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ لباس اور عوامی رویوں سے متعلق بھی سخت قوانین نافذ ہیں۔
یوناما کے مطابق اگرچہ نیا قانون خواتین کو شوہروں سے علیحدگی کا حق دیتا ہے، تاہم اس کے لیے پیچیدہ اور محدود قانونی راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، جبکہ مردوں کو یکطرفہ طور پر طلاق کا اختیار حاصل ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خواتین کے بنیادی حقوق، خودمختاری، تحفظ اور وقار کو متاثر کرتی ہے۔
دوسری جانب طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون اسلامی شریعت کے مطابق بنایا گیا ہے اور افغانستان میں زبردستی شادی پہلے ہی ممنوع قرار دی جا چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C