اقوام متحدہ میں ایران اور سعودی عرب کے ایک دوسرے پر ’جرائم‘ کے الزامات
👁️ 76 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ایران اور سعودی عرب کے ایک دوسرے پر ’جرائم‘ کے الزامات
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/روئٹرز) ایران نے سعودی عرب پر حقائق کو مسخ کرنے اور اپنے ’جرائم‘ دوسروں کے سر تھوپنے کا الزام عائد کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ میں سعودی عرب نے ایران پر ’توسیع پسندی اور دہشت گردی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بدھ 23 ستمبر کو سعودی شاہ سلمان نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ہی گزشتہ برس ‘سعودی آئل فیلڈز پر حملے‘ کیے تھے۔ اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں انہوں نے تہران حکومت پر ‘توسیع پسندانہ سرگرمیوں‘ کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسی مقصد کے لیے یہ ملک ‘دہشت گردوں‘ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
جمعرات کو ایران کی جانب سے ان الزامات کا جواب مزید سختی سے دیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا، ”سعودی عرب برسوں سے الزامات عائد کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ وہ حقائق سے فرار کی کوشش میں رہتا ہے اور اپنے جرائم کا جواب نہیں دیتا۔‘‘
سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ تہران حکومت ہی یمن کے حوثی باغیوں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے اور اسی نے سعودی آئل فیلڈز پر حملے کروائے تھے۔ ایران کی طرف سے ان الزامات کو مسترد اور ساتھ ہی ریاض حکومت پر یمن میں ‘جنگی جرائم کا مرتکب‘ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سعید خطیب زادہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے، ”سعودی عرب خطے میں دہشت گردی کا مرکزی سپانسر ہے اور تکفیری دہشت گردانہ سوچ کا مرکز بھی۔‘‘
ایران تکفیری لفظ سنی جہادیوں کے لئے استعمال کرتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کو عرب ممالک میں ‘بد نصیب مخلوق‘ قرار دیا اور ساتھ ہی یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ امریکی دباؤ پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھا رہا ہے۔
سعودی عرب نے سن دو ہزار سولہ میں اس وقت تہران حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جب مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملے کا امکان، اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کا آپشن کھلا رکھا
05/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران کے لیے کندھے سے فائر ہونے والے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا مبینہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب
05/November/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
05/November/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران پر نئے حملے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ
05/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26436 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15670 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11975 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9338 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7589 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5581 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C