امریکا میں 2 لاکھ 10 ہزار تارکین وطن گرفتار
👁️ 141 بار دیکھا گیا
امریکا میں 2 لاکھ 10 ہزار تارکین وطن گرفتار
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز) امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں دو لاکھ دس ہزار کے قریب افراد کو غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تعداد پچھلے بیس برس میں کسی بھی مہینےکی بلند ترین سطح ہے اور اس سے بائیڈن حکومت کو درپیش امیگریشن کے مسئلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس برس مارچ میں پچھلے برس مارچ کے مہینے میں گرفتار کیے جانے والے افراد میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے برس یہی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار کے قریب تھی۔
جنوری 2021 میں حکومت میں آنے کے بعد صدر بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ گزشتہ حکومت کی تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسیوں کو ختم کریں گے لیکن انہیں سرحد پر مہاجرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
حزب اختلاف کی ریپبلکن پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ صدر بائیڈن کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پر مہاجرین کا مسئلہ سنگین ہوا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے دوران ایک حکم نامے، جسے ٹائٹل 42 بھی کہا جاتا ہے کے تحت مہاجرین کو فوری طور پر میکسیکو بھیج دیا جاتا تھا لیکن اس حکم نامے کے ختم ہونے کے بعد سرحدوں پر مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر امریکہ میں داخل ہونے والے مہاجرین میں سے نصف کا تعلق میکسیکو، گوئٹےمالا، ہنڈراس، ایلسلواڈور سے ہے لیکن کئی مہاجرین روس اور یوکرین سے بھی میکسیکو کے بارڈر پر پہنچ رہے ہیں۔
امریکی حکام آئندہ دنوں میں یومیہ 18 ہزار افراد کے سرحد پر پہنچنے کے امکان سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن سٹیٹسٹکس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد فروری 2000 کے بعد کسی بھی مہینے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرحدپر ایک اور جانب سے گیارہ ہزار کے قریب افراد نے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جن کے پاس ویزا یا داخلے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں داخلے کی کوشش کرنے والے نصف کے قریب تارکین وطن کو ٹائٹل 42 کے حکم نامے کے تحت فوراً واپس بھیج دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7412 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C