امریکا نے ترکی کو جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت منسوخ کردی
👁️ 108 بار دیکھا گیا
امریکا نے ترکی کو جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت منسوخ کردی
واشنگٹن + استنبول (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکا نے ترکی کو جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے باہر کردیا ہے۔
امریکا نے ترکی کو روس سے فضائی دفاعی نظام نہ خریدنے کا کہا تھا لیکن ترکی نے امریکی مخالفت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام حاصل کرلیا ہے۔ اس دفاعی نظام کی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے انقرہ کے فوجی اڈے تک پہنچادی گئی ہے۔
امریکا نے ترکی سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کو جدید ترین امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کے پروگرام سے باہر کردیا۔
پنٹاگون نے اعلان کیا کہ ترک حکومت کی جانب سے روسی سسٹم کی خریداری نیٹو کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی ہے، روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترکی نیٹو کے میزائل پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
ترجمان وائٹ ہاﺅس کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری ایف 35 پروگرام کی خلاف ورزی ہے، واشنگٹن نے ترکی کو امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم بیچنے کی کئی بار پیشکش کی تھی جسے ترکی نے قبول نہیں کیا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C