امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن
👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تارکین وطن کے خلاف اتوار سے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا۔ کریک ڈاؤن کا بنیادی مقصد جنوبی امریکہ سے پناہ گزینوں کی آمد کو روکنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کررہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق جاری کردہ احکامات کے تحت کارروائی امریکہ کے دس شہروں میں کی جائے گی جہاں عدالتی احکامات کے باوجود غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد مقیم ہے اور اس نے امریکہ کو خیرباد نہیں کہا ہے۔
امریکی صدر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ہم غیرقانونی طور پر آباد افراد کو قانونی طور پر اس لیے نکال رہے ہیں کہ امریکہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرسکیں۔خبررساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کی جانے والی بڑی کارروائی میں ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔دلچسپ امر ہے کہ صدر ٹرمپ کے واضح اعلان کے بعد ڈیمو کریٹس میئرز نے تارکین وطن کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور تشہیری مہم چلائی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹس قانون سازوں نے تارکین وطن کو باقاعدہ سبق پڑھایا کہ وہ کسی ایمیگریشن افسر کے لیے اپنے بند دورازے نہ کھولیں اور وکیل کی مشاورت کے بغیر کسی کاغذ پہ دستخط بھی نہ کریں۔صدر ٹرمپ نے چار سال قبل بھی غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے سخت گیر مقف اپنایا تھا اور اس وقت بھی وہ اپنی پالیسی میں اس حوالے سے سخت دکھائی دے رہے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس یقین رکھتے ہیں کہ امریکی صدر کے اعلان کے نتیجے میں مزید بچے اپنے والدین سے جدا ہوں گے۔میکسیکو کی حکومت نے اس صورتحال میں اعلان کیا ہے کہ کریک ڈان کی زد میں آنے والے شہریوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے اقدامات وہ کرے گی۔امریکہ میں کام کرنے والی انسانی حقوق اور سماجی انصاف کی تنظیمیں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C