21/September/2020

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ائیرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہو گئے۔ مقامی افسر نے بتایا کہ پائلٹ ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم زخمی ہسپتال منتقل کئے جانے سے قبل ہی موت کا شکار ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ سمیت متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C