30/August/2020

اورکزئی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اورکزئی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوہاٹ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نثار احمد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا، یہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہوسکتا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اورکزئی پولیس نے 1700 کارتوس اور 3 پیکٹ بارود برآمد کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C