اوکاڑہ: جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین زخمی
👁️ 43 بار دیکھا گیا
اوکاڑہ: جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین زخمی
اوکاڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر واقع جنرل بس سٹینڈ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے افراد مقامی ٹرانسپورٹرز ہیں۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک اور زخمی شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری جبکہ دوسرے کی اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کیلئے متعلقہ پولیس کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C