ایران: حجاب مخالف خواتین کے ‘علاج کیلئے’ خصوصی کلینک
👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران: حجاب مخالف خواتین کے ‘علاج کیلئے’ خصوصی کلینک
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روزنامہ ‘گارڈیئن’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے حجاب کے لازمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے “علاج کے لیے” ایک خصوصی کلینک کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی ‘وزارت برائے امربالمعروف و نہی المنکر’ میں شعبہ خواتین اور خاندانی امور کی سربراہ، مہری طالبی دریستانی کے مطابق اس کلینک کو “حجاب ہٹانے کے علاج کا کلینک” کا نام دیا گیا ہے۔
دریستانی کا کہنا تھا کی اس کلینک میں ایرانی نئی نسل، نو عمر، نوجوان، بالغ خواتین کے ساتھ ساتھ ان خواتین کا بھی علاج کیا جائے گا جو اسلامی شناخت کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کلینک “حجاب ہٹانے کا سائنسی اور نفسیاتی علاج” پیش کرے گا۔
خیال رہے کہ ایران میں حجاب سے انحراف کی حالیہ لہر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی، جس نے وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ لیا ہے۔
اسی لہر کے تحت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک طالبہ کو نیم عریاں لباس میں تہران کی ایک یونیورسٹی کے باہر سڑک پر چلتے پھرتے دیکھا گیا۔ ایران کی اخلاقی پولیس نے خاتون کو شرعی قوانین کے مطابق لباس نہ پہننے پر گرفتار کر لیا۔
‘کلینک نہیں جیل’
بہت سے ایرانیوں اور بین الاقوامی کارکنوں نے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان خواتین کو بدنام کرتا ہے جو حجاب نہ پہننے کا انتخاب کرتی ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنان نے مجوزہ کلینک کی مذمت کرتے ہوئے اسے جابرانہ اور بدنما قرار دیا ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ کلینک علاج کے مرکز کے طور پر نہیں بلکہ حراستی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
برطانیہ میں مقیم ایرانی صحافی سیما ثابت نے اس تجویز کو “خوفزدہ کرنے والا” قرار دیا۔ ایرانی انسانی حقوق کے وکیل حسین رئیسی نے دلیل دی کہ اس کی جڑیں اسلامی یا ایرانی قانون میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلینک کی نگرانی کرنے والی ایجنسی براہ راست سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو رپورٹ کرتی ہے۔
اس اعلان نے “عورت، زندگی، آزادی” کے نعرے کے ساتھ احتجاج کرنے والے گروپوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ دی گارڈیئن کے حوالے سے ایک نوجوان ایرانی خاتون نے کہا، ”یہ کلینک نہیں، یہ ایک جیل ہو گی۔”
سیما ثابت کا کہنا تھا کی ایرانی حکام بجلی جیسی روزمرہ کی ضرورتوں کی سہولت سے محروم لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے حجاب قانون کو نافذ کرنے کے نئے نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔
کریک ڈاؤن میں اضافہ
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں گرفتاریوں اور گمشدگیوں کی اطلاعات کے ساتھ حجاب قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نفسیاتی اداروں میں زیر حراست افراد کے ساتھ بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان پر تشدد اور جبری ادویات کا الزام لگایا ہے۔
ایران میں انسانی حقوق کے مرکز نے حال ہی میں 25 سالہ روشنک مولائی علیشاہ کے معاملے کو اجاگر کیا، جنہیں ان کے لباس کی وجہ سے ایک شخص نے ہراساں کیا اور بعد میں حراست میں لیا گیا۔ ان کا موجودہ پتہ ٹھکانہ معلوم نہیں۔
خیال رہے کہ ستمبر 2022 میں، ایک 22 سالہ خاتون مہسا امینی کو مبینہ طور پر حجاب صحیح طریقے سے نہ پہننے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس حراست میں ہی ان کی موت ہو گئی تھی۔ امینی کی موت نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا، جو اب بھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C