ایران کو باور کروایا کہ سعودی عرب ہمارے لیے نو گو ایریا ہے، پاکستان
👁️ 202 بار دیکھا گیا
ایران کو باور کروایا کہ سعودی عرب ہمارے لیے نو گو ایریا ہے، پاکستان
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی میں ’ہم نے ایران اور دیگر ممالک کو باور کروایا کہ دفاعی معاہدے کے باعث سعودی عرب ہمارے لیے نو گو ایریا ہے کہ کوئی بھی اس کی جانب آنکھ اٹھا کے نہ دیکھے۔‘
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران کو یہ باور کروایا کہ سعودی عرب کیلئے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے، پاکستان کے لیے سعودی عرب نو گو ایریا ہے ، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔
اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل حملے کرتا تھا ، جواب میں ایران مسلم ممالک پر حملے کر رہا تھا ، وہ کہتے یہ تھے کہ امریکی اڈے ان کا ہدف ہیں۔
اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان نے کوشش کی کہ یہ سب بند ہو ، ساتھ ایران کو یہ بھی باور کروایا کہ سعودی عرب کے لیے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی کے دوران فریقین کو باور کرایا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب نو گو ایریا ہے ، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اہم سنگِ میل ہے ۔
اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈا ر نے کہا کہ ’اللہ نے پاکستان کو سعادت بخشی کہ حرمین شریفین کے محافظ ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا معاہدہ گزشتہ سال ہوا اور ہمارا سکورڈن سعودی عرب میں اب بھی موجود ہے۔‘
اسحاق ڈار کے مطابق ’ایران کہتا تھا کہ امریکی ہماری بیس پر حملے کر رہے ہیں۔’ پاکستان امریکہ اور ایران کو 47 سال کے بعد مذاکرات کی میز پر لایا۔ ہم نے امریکہ ایران سے کہا کہ آپ ساتھ بیٹھیں، ہم سے کہا گیا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھیں۔‘
اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ایران کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان اس سے پہلے بالواسطہ مذاکرات ہوتے رہے، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران کے درمیان اسلام آباد میں 21 گھنٹے مذاکرات ہوئے۔‘
انھوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کی پاسداری کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام لگا کر انڈیا پاکستان پر حملہ آور ہوا، پاکستانی قوم نے معرکۂ حق میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C