04/May/2026

ایران کی امریکہ کو 14 نکاتی سخت شرائط، آبنائے ہرمز پر بڑا مؤقف برقرار

👁️ 196 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کی امریکہ کو 14 نکاتی سخت شرائط، آبنائے ہرمز پر بڑا مؤقف برقرار

ایران کی امریکہ کو 14 نکاتی سخت شرائط، آبنائے ہرمز پر بڑا مؤقف برقرار

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی تازہ تجاویز میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل تیس دن کے اندر حل کیے جائیں اور جنگ بندی میں توسیع کے بجائے جنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

 

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ارسال کردہ تجاویز کا مقصد صرف وقتی جنگ بندی نہیں بلکہ ایک جامع معاہدے کے تحت جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان تجاویز میں سکیورٹی، معاشی اور علاقائی معاملات کو ایک ساتھ حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول وہ ایران کی نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم انہوں نے شکوک کا اظہار کیا کہ شائد ہی کوئی معاہدہ ہو سکے۔ اس سے قبل امریکہ نے ایران کو 9 نکات پر مبنی اپنی تجاویز دی تھیں لیکن ایران نے انہیں مسترد کرتے ہوئے اپنے چودہ نکات تیار کیے۔

 

نیم سرکاری خبر رساں ادارے نور نیوز کے مطابق ایران کی چودہ نکاتی تجاویز میں امریکہ سے یہ مطالبات بھی کیے گئے ہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے، بحری ناکہ بندی اٹھائے، اپنے فوجی اہلکار خطے سے واپس بلائے اور تمام محاذوں پر لڑائی بند کرے، جس میں لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

 

اگرچہ ٹرمپ ایران کی سابقہ تجاویز مسترد کر چکے ہیں لیکن بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ تین ہفتوں سے جنگ بندی بظاہر برقرار ہے۔

 

اسی اثناء ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس دو ہی راستے ہیں، یا تو وہ ایران کے خلاف ایک ’’ناممکن‘‘ فوجی کارروائی کا انتخاب کرے یا پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک ’’بری ڈیل‘‘ کر لے۔

 

ادھر ایرانی پارلیمان کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور حالات کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں لے جائے گا۔

 

علی نیکزاد نے کہا، ’’آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کی ملکیت ہے۔‘‘ جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی ایران نے جہازوں کو نشانہ بنا کر اور دھمکیاں دے کر عملاً آبنائے ہرمز بند کر دی تھی جبکہ امریکہ نے جواب میں تیرہ اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C