ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے والا تاجر سجاد شہیدیان لندن میں گرفتار
👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے والا تاجر سجاد شہیدیان لندن میں گرفتار
لندن (ڈیلی اردو) امریکا کے پراسیکیوٹر جنرل نے سرکاری طور پر ایرانی سونے کے تاجر سجاد شہیدیان پر تہران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور جعل سازی کا الزام عاید کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ایرانی کاروباری شخصیت سجاد شہیدیان سہیل شہیدی کے نام سے مشہور ہے۔ حال ہی میں برطانوی پولیس نے شہیدیان کو حراست میں لیا ہے۔ برطانیہ میں ایرانی کاروباری شخصیت کی گرفتاری امریکا کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سجاد شہیدیان “Payment 24” نامی ایک کمپنی کا ڈائریکٹر ہے۔ یہ کمپنی سونے کے آن لائن کاروبار کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر پر الزام ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
شہیدیان کو ایران میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران سونے کی تجارت سے 25 لاکھ ڈالر کا منافع کمایا ہے۔ شہیدیان نے سنہ 2016ء میں ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھنے کے چند ماہ بعد کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوں نے سید سجاد شہیدیان اینڈ کو کے نام سے ایک کمپنی قائم کی تھی۔
مذکورہ کمپنی ایران کے مرکزی بنک کے ساتھ سونے اور اس کی مصنوعات کا لین دین کرتی رہی ہے۔ اس نے سونے کی تجارت اور کاروبار کے لیے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کا طریقہ بھی اختیار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C