ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کیلئے اچھی خبر کی امید
👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کیلئے اچھی خبر کی امید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 6 روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا، پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کےلیے پیرس پہنچ گیا۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ پاکستان کے لیے اچھی خبر کی امید ہے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں 16 سے 21 فروری کو اجلاس ہوگا۔
پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگیا ہے۔
پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کریں گے جبکہ وفد میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام شامل ہوں گے، وفد میں اسٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں ان اقدامات کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا، حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کیلئے اچھی خبر کی امید ہے۔
پاکستان نے پونے دو سال میں ٹھوس اقدامات کئے ہیںجس بارے پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کردیا ہے کہ ٹیرر فناننسگ کے مقدمات میں 451 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیرر فناننسگ پر گرفتاریوں میں 677 فیصد اضافہ ہوا، ٹیرر فناننسگ پر سزاوں میں 403 فیصد اضافہ ہواٹیرر فناننسگ کے مقدمات، گرفتاریوں اور سزاہوں میں یہ اضافہ پونے دو سال میں ہوا ہے۔ ٹیرر فناننسگ کے تحت 31 کروڑ 42 لاکھ روپے ریکور بھی کرلئے گئے۔
ٹیرر فناننسگ مقدمات کی تعداد بڑھ کر 827 ہوگئی جبکہ ٹیرر فناننسگ پر 1104 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردی کی فنانسگ پر 196 افراد کو سزا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا نے ٹیرر فناننسگ کے 387 مقدمات درج کئے گے۔پنجاب میں 307، سندھ 53 اور بلوچستان میں ٹیرر فناننسگ کے 80 مقدمات درج کئے گے۔ ایف آئی اے نے ٹیرر فناننسگ پر 9مقدمات درج کئے۔ خیبر پختونخوا میں ٹیرر فناننسگ پر 632 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب میں 361، سندھ 58 اور بلوچستان میں 49 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ٹیرر فناننسگ پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C