14/May/2020

باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین ہلاک

👁️ 175 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین ہلاک

باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین ہلاک

باجوڑ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین خواتین ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صبح تقریباََ 8 بجے تحصیل ماموند کے علاقہ کٹکوٹ میں خواتین عید کیلئے گھروں پر لیپ کرنے والی مٹی لے جارہی تھی کہ کھدائی کے وقت مٹی کا تودہ ان پر گر پڑا۔

خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 13 سالہ دختر نیاز گل، 35 سالہ زوجہ محمد بشیر اور 33 سالہ زوجہ خان شیر شامل ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C