بل گیٹس پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام
👁️ 122 بار دیکھا گیا
بل گیٹس پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے بارے میں خبریں زیرگردش ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ان کا ہاتھ ہے اور وہ کورونا کی ویکسین تیار کرکے اپنے خاص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا یر سازشی کہانیاں بنانے والوں کی جانب سے پھیلائی گئی جعلی خبریں اور تصاویر مختلف زبانوں میں گردش کر رہی ہیں جن میں ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بل گیٹس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا ہے۔
بل گیٹس پر تنقید کی وجہ یوٹیوب پر بل گیٹس کے بیان کی اپ لوڈ کی گئی ویڈیو بنی جسے اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں جس بعد بل گیٹس پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ دنیا کی 15 فیصد آبادی کو ویکسینیشن اور الیکٹرانک مائیکرو چپس سے مٹا دینا چاہتے ہیں۔
https://youtu.be/IkcZTh9peI4
بل گیٹس پر الزامات پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے وائرس کو ختم کرنے کے کام میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بل گیٹس نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر (تقریباً چالیس ارب روپےسے زائد) کی امدادی رقم کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد بل گیٹس کے مخالف مختلف حلقوں سے سوالات اٹھانا شروع کر دئیے۔
بل گیٹس اس سے قبل بھی مختلف کمیونٹی اور مذہبی رہنماؤں کے نشانے پر رہے ہیں۔ بل گیٹس پر ماضی میں بھی الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ پولیو ویکسین کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میں فائیو جی نیٹ ورکس اور ہنگری نژاد امریکی ارب پتی جارج سوروس پر بھی کووڈ 19 کو تخلیق کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C