بلوچستان: بولان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 ایف سی اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بولان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 ایف سی اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کے شمال مشرقی صوبے بلوچستان کے علاقے ضلع کچھی (بولان) میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے واقعہ پیر کی شام معروف سیاحتی مقام پیر غائب ضلع کچھی کی قریب پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے واقعہ کے فوراً بعد قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو نواحی علاقے مچھ کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
بعدازاں لاشوں و زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے علاقے میں پہنچ جسکے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا آخری اطلاعات تک علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا۔
دوسری جانب بلوچ کالعدم تنظیم یونائیٹیڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی گاڑی کو بم سے نشانہ بنانے کے بعد قافلے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ بھی کیا ہے تنظیم کے دعویٰ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے ساتھ آئل اینڈ گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C