بلوچستان: تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 سکیورٹی اہلکار شہید
👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 سکیورٹی اہلکار شہید
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ تربت میں سیکورٹی فورسز کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران سے ملحقہ ضلع کیچ کے علاقے بلنگور سے تقریبا 30 کلومیٹر دور گٹی کور میں قائم فرنٹئیر کور بلوچستان کی 125 ونگ کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
عہدیدار کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں نے مختلف اطراف سے چیک پوسٹ پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایف سی کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم حملے میں ایف سی کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے جن کی شناخت نائیک سرور خان، لانس نائیک الیاس خان، لانس نائیک نقیب اللہ، لانس نائیک عبداللہ اور سپاہی ضیاء الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار سپاہی روزی خان، سپاہی حامد علی اور سپاہی احسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ایف سی اہلکاروں کی مدد کے لیے قریبی چیک پوسٹوں اور بلنگور کے ونگ ہیڈ کوارٹر سے اضافی نفری مدد کے لیے پہنچی تاہم اس سے پہلے حملہ آور ندی اور پہاڑی کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو بلنگور پہنچایا گیا جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت اور پھر آبائی علاقوں کو منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کا یہ ضلع ایک دہائی سے زائد عرصے تک بلوچ علیحدگی پسند مسلح تنظیموں کا گڑھ رہا ہے۔ یہاں اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز پر حملے ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C