بنگلہ دیش نے عسکری تنظیم کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا
👁️ 29 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش نے عسکری تنظیم کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا
ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش کی پولیس نے ایک مذہبی عسکری تنظیم کے رہنما کو ڈھاکا میں اس کے ٹھکانے سے گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران نے بتایا کہ عسکری رہنما کی گرفتار گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے کئی ماہ بعد عمل میں آئی۔
جماعت الانصار فی ہندل شرقیہ کے بانی شمین محفوظ پر ملک کے شورش زدہ پہاڑی علاقوں چٹاگانگ میں عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپ چلانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شمین محفوظ کو جمعہ کو رات گئے ان کی اہلیہ کے ہمراہ دارالحکومت کے ایک صنعتی مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا، جہاں سے ان کے پاس سے ایک پستول، دھماکا خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔
ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے محمد اسد الزماں نے صحافیوں کو بتایا کہ شمین محفوظ کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ہم ان سے پوچھ گچھ کے لیے 10 روز کا ریمانڈ چاہتے ہیں۔
مذکورہ پیش رف پر تبصرے کے لیے شمین محفوظ کے وکلا سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
اسد الزماں نے کہا کہ جماعت الانصار فی ہندل شرقیہ کے بانی کو پہلی بار 2014 میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ جیل میں رہتے ہوئے دیگر کالعدم شدت پسند گروپوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شمین محفوظ نے تنظیم کے لیے کوکی چن نیشنل فرنٹ (کے این ایف) کے زیر انتظام تربیتی کیمپوں کو استعمال کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا، جو کہ ایک بنیادی طور پر عیسائی قبائلی باغی گروپ ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں ملک کی ایلیٹ ریپڈ ایکشن بٹالین سیکیورٹی فورس نے کہا تھا کہ اس نے بھارتی سرحد کے قریب تین دور دراز پہاڑی قصبوں میں کے این ایف اور جماعت الانصار فی ہندل شرقیہ کے کیمپوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C