بُرکینا فاسو میں دھماکا، طلبا سمیت 35 افراد ہلاک،37 زخمی
👁️ 21 بار دیکھا گیا
بُرکینا فاسو میں دھماکا، طلبا سمیت 35 افراد ہلاک،37 زخمی
اواگادوگو (ڈیلی اردو) مغربی افریقی ملک بُرکینا فاسو میں اسکول بس اور تاجروں کے قافلے پر بارودی سرنگ دھماکے میں طلبا سمیت 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک بُرکینا فاسو میں اُس وقت بارودی سرنگ دھماکا ہوگیا جب وہاں سے فوجی حفاظت میں ایک اسکول کی بس اور تاجروں کا قافلہ گزر رہا تھا۔
دھماکے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے جن میں وہ طلبا بھی شامل ہیں جو تعلیمی سال مکمل ہونے پر گھر کو واپس آرہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی تاجر شامل ہیں جو اشیاء کی خرید و فورخت کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر جارہے تھے۔
بارودی سرنگ دھماکے میں قافلے میں شامل ٹرکوں اور بسوں کو بھی نقصان پہنچا البتہ قافلے کی حفاظت کے لیے ساتھ چلنے والے فوجی اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بُرکینا فاسو کی سرحد نائیجر اور مالی سے ملتی ہیں اور شدت پسند ان سرحدوں کو عبور کرکے ایسی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنگ زدہ برکینا فاسو میں اگست کے آغاز میں یکے بعد دیگرے ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں 15 فوجی مارے گئے تھے اور اسی طرح جون میں ہونے والے ایک حملے میں 86 شہری مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C