بھارتی پولیس نے خالصتان تحریک کے تین سکھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارتی پولیس نے خالصتان تحریک کے تین سکھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے پیر 23 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ریاستی پولیس نے آج بتایا کہ جو سکھ عسکریت پسند اس ریاست کے ضلع پیلی بھٹ میں پولیس کے ساتھ ایک مسلح مقابلے میں مارے گئے، ان کا تعلق سکھ علیحدگی پسندی کی اس خالصتان تحریک سے تھا، جو اپنی خونریزی میں 1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں عروج پر تھی۔
یہی علیحدگی پسندانہ خالصتان تحریک بھارت اور کینیڈا کے درمیان اس سفارتی بحران کا بھی مرکز رہی ہے، جس کی وجہ گزشتہ برس یہ بنی تھی، کہ بھارتی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر کینیڈا میں ایک بہت سرگرم سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کر دیا تھا اور امریکہ میں بھی ایسے ہی ایک سکھ رہنما کے قتل کی کوشش کی گئی تھی۔
بھارتی حکومت نے اس حوالے سے نئی دہلی کے خلاف کینیڈین اور امریکی حکام کی طرف سے لگائے گئے الزامات سرے سے مسترد کر دیے تھے۔
اتر پردیش میں ہونے والا پولیس مقابلہ
بھارتی پولیس کے مطابق خالصتان تحریک کے ‘باغیوں‘ سے متعلق تازہ ترین واقعے میں سکھ علیحدگی پسندوں کے ایک گروپ کے ساتھ پولیس کی جو مسلح جھڑپ ضلع پیلی بھٹ میں ہوئی، اس کی وجہ حکام کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات بنیں۔
پیلی بھٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش پانڈے نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تینوں عسکریت پسند بھارتی ریاست پنجاب میں اسی مہینے کیے جانے والے ایک گرینیڈ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھے۔
اویناش پانڈے نے کہا، ”خفیہ ذرائع سے ملنے والی ایک اطلاع کے بعد پولیس نے ان عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی تھی۔ یہ تینوں پولیس کی جوابی کارروائی میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور بعد ازاں انہوں نے ایک مقامی ہسپتال میں دم توڑ دیا۔‘‘
پیلی بھٹ پولیس کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس کو ان عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو خودکار رائفلیں، دو پستول اور کافی زیادہ بارودی مواد بھی ملا۔
پنجاب پولیس کے سربراہ کا موقف
بھارتی ریاست پنجاب کے پولیس سربراہ گورو یادیو نے ان تین ہلاکتوں کے حوالے سے پیر ہی کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مرنے والے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق خالصتان زندہ باد فورس نامی ممنوعہ عسکریت پسند گروپ سے تھا۔
بھارت میں سکھوں کے ایک علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کی جدوجہد کا سلسلہ ماضی میں بھارت کی 1947ء میں برطانوی راج سے آزادی تک جاتا ہے۔ اسی تحریک کو بھارت میں وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل اور پھر ایک مسافر طیارے پر بم حملے کی وجہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔
یہی خالصتان تحریک بھارت اور ان کئی مغربی ممالک کے مابین بہت زیادہ تلخی پیدا کرنے والا موضوع بھی رہی ہے، جن کی قومی آبادیوں میں سکھوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
نئی دہلی حکومت کا مطالبہ رہا ہے کہ مغربی ممالک خالصتان تحریک کے خلاف سخت کارروائی کریں، جس کے سرکردہ رہنماؤں پر بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔
بھارت میں خالصتان تحریک پر طویل عرصے سے قانوناﹰ پابندی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C