بھیرہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد آگ میں جھلس کر جاں بحق، 7 زخمی
👁️ 147 بار دیکھا گیا
بھیرہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد آگ میں جھلس کر جاں بحق، 7 زخمی
بھیرہ (ڈیلی اردو) فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر وین بھیرہ موٹروے فلائی اوور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس میں بھیرہ کے قریب موٹر وے پر ٹائر بلاسٹ ہونے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں 11 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوناک واقعہ بھیرہ میں پیش آیا جہاں سپاں والا فلائی اوور کے قریب وین کا ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو ہوکر سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔ خوفناک حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کا المناک وین حادثے کے متعلق بریفنگ میں بتانا تھا کہ بدقسمت ہائی ایس میں ٹوٹل 17 افراد سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہیں۔ جن میں تین مرد، دو عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ مسافر وین فیصل آباد سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C