تاجروں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 101 بار دیکھا گیا
تاجروں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی اردو) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تاجروں کا 9 اکتوبر اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، احتجاج پرامن ہوگا، لاک ڈاﺅن نہیں کریں گے، حکومت سے مذاکرات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، چیئرمین ایف بی آر کو پیغام دیتا ہوں کہ اس کی دعوت پر اسلام آباد جا رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں تاجر ایف بی آر کی عمارت تک جائیں گے، ہمارے ٹیکسوں سے حکومت کا نظام چلتا ہے، پورے ملک کے تاجروں کا کال دے دی ہے ہزاروں تاجر آبپارہ مارکیٹ پر جمع ہوں گے، پولیس یا انتظامیہ سے ٹکراﺅ کرنے نہیں جا رہے، قومی اسمبلی اور ایف بی آر بلڈنگ جا کر قرارداد پیش کریں گے، استعمال شدہ موبائل کے کاروبار کا طریقہ کار بتایا جائے، کاروں کی قیمت بڑھ گئی ہے، درآمد بند ہوگئی ہے، جیولرز کے مطالبات ہماری قرارداد کا حصہ ہوں گے، لوگوں کو زبردستی ایف بی آر میں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، لاہور سے اسلام آباد جانے کے لئے پلان ترتیب دے دیا۔ سیکڑوں تاجر ہمارے ساتھ ہوں گے 7 کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا 10 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کریں گے، مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لگائی جائے۔ سہیل بٹ صدر مال روڈ، چھوٹے تاجروں کو 5 سال تک ٹیکس سے مستثنی کر دیا جائے۔ سہیل بٹ، جنرل ٹائر کی فیکٹری بند ہو گئی ہے۔ میاں وقار، آئی ایم ایف نے بجٹ دیا اور اس پر عمل درآمد کرانے والے ملک کے ساتھ نہیں گردن میں شکنجہ ڈال کر ٹیکس نہ دیں گے۔ اس موقع پر تاجر رہنماﺅں میاں وقار، سہیل محمود بٹ، ملک کلیم، رضوان بٹ، میاں خلیل عبیر، ذوالفقار بھٹی، ملک فاروق، سیف چوہدری، عبدالودود علوی، عاصم شفیق شیخ، شیخ عرفان، علی نصرت بٹ، شیخ اسرار احمد، چوہدری پرویزشوکت اور دیگر تاجر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C