تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے افغانستان میں ڈرون حملے: تحریک طالبان مراکز کو نشانہ بنایا گیا
👁️ 39 بار دیکھا گیا
تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے افغانستان میں ڈرون حملے: تحریک طالبان مراکز کو نشانہ بنایا گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی تیار کردہ ڈرون طیاروں نے تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی سرزمین پر کارروائی کرتے ہوئے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ خوست اور کنڑ میں تحریک طالبان کے مراکز پر جیٹ طیاروں نے نہیں بلکہ پاکستانی ڈرون نے میزائل حملے کئے۔
حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستانی ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی اور یہ بھی کہا کہ ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن میں افغان فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس کو ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے خوست اور کنڑ میں کئے جانے والے حملے پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے نہیں کئے بلکہ یہ پاکستانی ڈرون طیاروں کی کسی غیر ملکی سرزمین پر پہلی کارروائی تھی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب تحریک طالبان کے ان مراکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں گزشتہ مہینے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ان حکام کے مطابق جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا وہ تحریک طالبان پاکستان کے قبضہ کئے گئے علاقے ہیں جو خود افغان طالبان کے لیے نوگو ایریاز ہیں۔
پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کو کافی نقصان ہوا اسی لیے انھوں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے کسی کو حتیٰ کہ افغان طالبان کو آنے نہیں دیا تاکہ حملے کے دوران ہلاک ہونے والے اہم کمانڈروں کی ہلاکت چھپا سکے۔ تاہم انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔
ایک اور اعلیٰ آفیسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ رمضان کے آغاز سے ہی خیبرپختونخوا کے سابقہ قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان، باجوڑ میں پاکستانی فوج پر حملے کئے۔ ٹانک میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا اور یرغمال بنانے کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
حال ہی میں شمالی وزیرستان میں پاکستان کے 7 جوانوں کو شہید کیا گیا۔ اس سے ایک روز پہلے ایک میجر اور سپاہی شہید ہوئے۔ ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر میزائل حملہ کیا گیا۔ اس صورتحال میں پاکستانی حکومت نے افغانستان کی سرحد پر کارروائی کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ مصدقہ اطلاعات پر ان مراکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں پر ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر موجود تھے۔
ان حکام کے مطابق ٹی ٹی پی نے افغان سرحد کے قریب اپنے گاؤں آباد کیے ہیں جہاں پر افغان حکام کی بھی نہیں چلتی۔ حکام کے مطابق افغانستان کی حکومت پر کئی بار زور دیا گیا کہ وہ تحریک طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائیں یا ان کے خلاف کارروائی کریں جس میں وہ ناکام رہے، اسی لیے مجبوری میں اپنے دفاع کے لیے ہمیں یہ اقدام اٹھانا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C