ترک جنگی طیارے یونانی میزائل سسٹم کے نشانے پر ہے، ترکی کا الزام
👁️ 47 بار دیکھا گیا
ترک جنگی طیارے یونانی میزائل سسٹم کے نشانے پر ہے، ترکی کا الزام
انقرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/انادولو/اے ایف پی/اے پی) ترکی کا الزام ہے کہ بحیرہ روم میں جب اس کے جنگی طیارے گشت کر رہے تھے، تو اسی دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے یونانی میزائلوں نے انہیں اپنے ہدف میں لے لیا تھا۔ تاہم یونان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
ترکی کے خبر رساں ادارے انادولو نے اتوار کے روز ملکی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ گزشتہ منگل کے روز جب اس کے ایف 16 جنگی طیارے معمول کی فضائی گشت پر تھے، تو کریٹ جزیرے پر واقع یونانی میزائل سسٹم ایس-300 کے ریڈار نے انہیں اپنے ہدف میں لے کر لاک کر دیا۔
اس حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جب روسی ساختہ ایس-300 ریڈار سسٹم نے ترکی کے جنگی طیاروں کو اپنے نشانے پر لے کر لاک کیا، تو اس وقت ایف سولہ طیارے یونان کے جزیرہ روڈ کے مغرب میں تقریبا ًدس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہے تھے۔ اس کے مطابق، ”مخالف ماحول کے باوجود” ترک طیاروں نے اپنا مشن مکمل کیا اور پھر اپنے اڈوں پر واپس آگئے۔
کسی ہدف کو راڈار سے لاک کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو مکمل طور پر ٹارگیٹ میں لیا جا چکا ہے، اور اسے تباہ کرنے کے لیے اب بس فائر کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی اور یونان دونوں ہی نیٹو کے رکن ہیں اور انقرہ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے قوانین کے تحت اس طرح کے اقدام کو ایک معاندانہ عمل سمجھا جاتا ہے۔
یونان کا انکار
ادھر یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے ترکی کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”یونان کے ایس-300 میزائل سسٹم نے ترکی کے ایف 16 طیاروں کو کبھی بھی لاک نہیں کیا۔”
گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے ایک واقعے کے بعد ترکی نے انقرہ میں یونانی ملٹری اتاشی کو طلب کیا تھا، اور نیٹو سے شکایت درج کرائی تھی کہ یونانی طیاروں نے دوران پرواز ترک جنگی طیاروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
ترکی کا کہنا تھا کہ جب مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ترکی کے جنگی طیارے پرواز پر تھے تو اسی وقت یونان کے پائلٹوں نے ایف 16 جنگی طیاروں کی مدد سے ترک فضائیہ کے طیاروں کو ریڈار سے لاک کر دیا۔ اس پر ترکی کے پائلٹوں نے ضروری جواب دینے کی کوشش کی، جس کے سبب یونانی طیاروں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
یونان نے ترکی کے اس الزام کو بھی یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا، کہ ترک طیارے بغیر اطلاع کے پرواز کر رہے تھے اسی لیے یونانی طیاروں کو بھیجا گیا تھا۔
بڑھتی کشیدگی
ترکی اور یونان دونوں ہی نیٹو کے رکن ہیں، تاہم دونوں پڑوسیوں کے درمیان دیرینہ سمندری اور فضائی سرحدی تنازعات ہیں۔ اسی وجہ سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی گشت اور مداخلتی مشن ہوتے رہتے ہیں۔ زیادہ تر ایسے فضائی گشت ترکی کی ساحلی پٹی کے قریب یونانی جزیروں کے آس پاس ہوتے ہیں۔
ایتھنز انقرہ پر یونانی جزائر کے حوالے سے فضائی تجاوز کا الزام کرتا ہے، جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ یونان پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد طے پانے والے امن معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرہ ایجیئن کے جزائر پر اپنی فوجیں تعینات کر رہا ہے۔
مشرقی بحیرہ روم کے جزائر کے حوالے سے ترکی اور یونان میں تنازعہ پرانا ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس حوالے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سمندر میں سرحدوں پر اپنے دعووں کے بارے میں ہے، اور اس کا تعلق جزائر پر پائی جانے والی گیس جیسے قیمتی قدرتی وسائل سے بھی ہے۔
سن 1996 میں چھوٹے اور غیر آباد جزیرے ایمیا پر اختلافات اس قدر بڑھے تھے کہ دونوں ملک جنگ کے دہانے تک پہنچ گئے تھے۔ سن 2020 میں بھی قدرتی گیس کے تنازعے پر اتنی کشیدگی بڑھی کہ خطے میں ایک اور سنگین مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔
نیٹو کے رہنماؤں کو ان دونوں کے درمیان جھڑپوں کو روکنے کے لیے مجبوری میں بار بار قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ سن 2020 میں جرمنی کی سابق
جرمن چانسلر انگیلا میرکل، جنہیں یورپ کے ساتھی رہنماؤں کی بھی حمایت حاصل تھی، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس تنازعے میں ثالثی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4604 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C