ترکی نے داعش سے وابستہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
👁️ 40 بار دیکھا گیا
ترکی نے داعش سے وابستہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
انقرہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس کے چھاپوں میں داعش سے وابستہ کم از کم 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز ایک خبر میں بتایا کہ انقرہ پولیس نے 10 غیر ملکی مشتبہ افراد کیخلاف بیک وقت کارروائی کا آغاز کیا جو تنازعات والے علاقوں میں مبینہ طور پر داعشارکان سے رابطے میں تھے۔
مزید بتایا کہ کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پولیس آخری فرد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترک سیکورٹی فورسز نے داعش کے سینئر رہنما بشار حاطب غزال السمیدائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک حکومت نے 2013 میں داعش کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اسے 2015 کے بعد سے اب تک ملک میں جان لیوا حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام کے ساتھ ترکی کی جنوبی سرحد شامی اور غیر ملکی جنگجوں کیلئے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C