جاسوسی کا الزام: پاکستان کے 2 سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم
👁️ 45 بار دیکھا گیا
جاسوسی کا الزام: پاکستان کے 2 سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم
نئی دلی (ڈیلی اردو) بھارت نے پاکستان کے 2 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی ناظم الامور کو بھی بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تھا۔ بھارت کی جانب سے وزیر اسسٹنٹس عابد حسین اور طاہر خان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کے دو ارکان کو مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں مختصر مدت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔
بھارتی حکام نے ان دونوں سفارتی اراکین کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی سرگرمیاں سفارتی آداب کے خلاف تھیں۔
بھارتی حکومت نے دلی میں موجود پاکستان کے سفارتی نمائندے کو پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک احتجاجی نوٹ بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کے سفارتی عملے کا کوئی بھی رکن ایسا کوئی عمل نہ کرے جس سے بھارت کو نقصان پہنچے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C