جرمنی کا یوکرین کو اینٹی ائیر کرافٹ ٹینک دینے کا اعلان
👁️ 31 بار دیکھا گیا
جرمنی کا یوکرین کو اینٹی ائیر کرافٹ ٹینک دینے کا اعلان
برلن (ڈیلی اردو/رائٹر) جرمنی نے روس کی جانب سے جاری جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو بھاری ہتھیار دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹر کے مطابق جرمنی نے منگل کے روز یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی پہلی ترسیل کا اعلان کیا تاکہ اسے روسی حملوں کو روکنے میں مدد مل سکے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے پیر کے روز یوکرین کو KMW کمپنی کے Gepard اینٹی ائیر کرافٹ ٹینکوں کی فراہمی کی منظوری دی۔
خیال کیا جارہا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت یوکرین کی مدد کے لیے سنجیدہ ہو رہی ہے جس کے بعد مزید امداد بھی کی جائے گی۔
تاہم دوسری جانب جرمنی میں یوکرین کے سفیر سمیت ناقدین نے برلن پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور دیگر ایسے اقدامات پر زور دے رہا ہے جن سے کیف کو روسی افواج کو پسپا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس کے اس خطرے سے بھی خبردار کیا کہ وہ جرمنی کو یوکرین میں جاری تنازعہ کا ایک فریق سمجھے گا جو تیسری عالمی جنگ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھاری ہتھیار فراہم کرنے کی درخواستیں اس وقت سے تیز ہو گئی ہیں جب روس نے مشرقی علاقے ڈونباس پر حملہ کیا۔ یہ علاقہ کیف کے آس پاس کے علاقوں کے مقابلے میں ٹینکوں کی لڑائی کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C