03/September/2020

جنوبی و شمالی وزیرستان میں 2 بم دھماکے، لیفٹیننٹ ناصر خالد ہلاک، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی و شمالی وزیرستان میں 2 بم دھماکے، لیفٹیننٹ ناصر خالد ہلاک، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

جنوبی و شمالی وزیرستان میں 2 بم دھماکے، لیفٹیننٹ ناصر خالد ہلاک، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ہلاک جبکہ چار سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا آنا خیل ستر راغزی علاقے میں ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ناصر خالد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے جبکہ نائیک غفار، نائیک عمران اور سپاہی عثمان شدید زخمیوں میں شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں علاج کے لئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

لیفٹیننٹ ناصر خالد آسٹریلیا دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجوایٹ تھے، ان کے والد نے بھی وطن پر قربان ہو چکے۔ ان کے والد پولیس کے محکمہ میں ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

لیفٹیننٹ ناصر خالد اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ ان کے خاندان میں صرف ان کی والدہ تھیں۔ لیفٹیننٹ ناصر کی اپنی والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہیں، جس پر صارفین ان کی والدہ کے لئے دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر دیں، پہلے ان کے شوہر ملک کی خاطر جان دی اور اب ان کا بیٹا اپنے پاک وطن کی خاطر قربان ہو گئے۔

ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں بھی بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر امید اللہ لکڑی ٹال میں ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C