حماس کا مکمل خاتمہ مشکل ہے، امریکی جنرل
👁️ 76 بار دیکھا گیا
حماس کا مکمل خاتمہ مشکل ہے، امریکی جنرل
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) “مجھے اسرائیل کے اس خیال سے انتہائی ہمدردی ہے کہ آپ کو حماس کو ختم کرنا ہوگا۔” تاہم آپ اس کا مکمل خاتمہ نہیں کر سکتے۔یہ کہنا تھا افغانستان میں امریکی کمانڈ سیٹکام کے سابق جنرل مکینزی کا، جن سے وائس آف امریکہ کی کارلا باب نےمنگل کو انٹرویو کیا۔
اس انٹرویو میں افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے علاوہ، یوکرین کے تنازعے، اور اسرائیل حماس جنگ پر بھی بات کی گئی۔
وائس آف امریکہ نےسابق جنرل فرینک میکنزی سے سوال کیا کہ آیا حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ جیتی جا سکتی ہے؟
حماس کا مکمل خاتمہ مشکل ہے
اس سوال کے جواب میں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے، مکینزی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ممکن ہے جس کے لیے بعد میں غزہ کے اندر جنگ کی نہیں بلکہ ایک وژن کی ضرورت ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کے علاوہ دیگر فوجی بھی شامل ہوں۔
سابق جنرل مکینزی کے بقول اس کے لیے”میں سمجھتا ہوں کہ عرب فوجیں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بہترین ہوں گی۔”
انہوں نے اس پر زور دیا کہ اس کے لیے توجہ سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بحالی، اور انسانی امداد کے کاموں پر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہوگی،”لیکن آپ کو اسے یقینی بنانا ہوگا کہ حماس اس equation کا حصہ نہ ہو۔”
اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں سے غزہ کا زیادہ تر حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔
ریٹائرڈ امریکی جنرل نے کہا کہ مجھے اسرائیل کے اس خیال سے انتہائی ہمدردی ہے کہ آپ کو حماس کو ختم کرنا ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا آپ اس کا خاتمہ نہیں کر سکتے۔
حماس ایک انقلابی تحریک ہے۔ اگر اس کے 99 جنگجو مارے جاتے ہیں تو 100 واں کھڑے ہو کر انقلاب کا اعلان کر دے گا۔ اس معاملے سے کسی اور طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
سابق جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے بہت سے جنگی فارمیشنز کو ختم کر دیا ہے۔تاہم اب بھی کچھ باقی ہیں۔ میرے خیال میں وہ حماس کی سینئر قیادت کو حاصل کرنے میں قدرے کم کامیاب رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے چھپنے کا انتخاب کیا ہے یہاں تک کہ اس وقت بھی جب ان کے جنگجو لڑ رہے ہوں۔
ریٹائرڈ جنرل فرینک مکینزی نے کہا انہوں نے زیر زمین یرغمالوں کے ساتھ خود کو محفوظ رکھا ہوا ہے۔ اور بلاشبہ اس معاملے میں اصل یرغمال غزہ کی آبادی ہے، جسے “لائین آف فائر” سے باہر نکالنے میں حماس کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C