حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی
👁️ 99 بار دیکھا گیا
حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے پہلی بار باقاعدہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے سرکاری تحویل سے فرار ہونے کی تصدیق کردی۔
7 فروری کو کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے آڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہوگیا ہے۔
اس کے بعد سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا جسے اپنے جرائم کی سزا ملنا تھی۔
اب پہلی بار وفاقی حکومت نے احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کی ہے۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں کے سوال پر وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ’وہ جو خبر آرہی ہے، میں نے بھی پڑھی ہے اور وہ صحیح ہے‘۔
ایک اور سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاست کو پتا چلا ہے تو خبر کو صحیح کہہ رہے ہیں، اس حوالے سے بہت کچھ ہورہا ہے اور جلد خوشخبری سننے کو ملے گی‘۔
خیال رہے کہ 10 فروری کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تفصیلات وزراتِ داخلہ سے طلب کیں تھیں۔
یاد رہے کہ احسان اللہ احسان نے2017 میں رضاکارانہ طور پر خود کو پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق احسان اللہ احسان نے سرنڈر کرنے سے قبل ہی حساس معلومات فراہم کرنا شروع کردی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے دوران احسان اللہ احسان نے انتہائی حساس اور اہم معلومات فراہم کیں، اس کی معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑے اور بہت سے دہشت گردوں کو پکڑا بھی گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C