خارکیف خطے کے متعدد علاقوں سے روسی فوج کی پسپائی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
خارکیف خطے کے متعدد علاقوں سے روسی فوج کی پسپائی
کیف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یوکرین کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں روسی افواج کو خارکیف کے اہم اسٹریٹجک علاقوں سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقے کے تقریباً 30 قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعتراف کیا کہ روسی فورسز اسٹریٹجک لحاظ سے اہم شہر ایزیم کو چھوڑ رہی ہیں۔ اسی طرح خارکیف کے شمالی علاقوں سے بھی روسی فورسز کے انخلاء کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بڑے شہر خارکیف سے تیس کلومیٹر شمال میں واقع گاؤں کوزاچا لوپان کے رہائشیوں نے یوکرین کا پرچم لہرا دیا ہے۔ یہ گاؤں روسی سرحد سے فقط چار کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور رواں برس فروری سے روسی فوج نے اس پر قبضہ کر رکھا تھا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے فوجیوں کو نکالنے کا مقصد ہمسایہ خطے ڈونیٹسک میں فوجی طاقت کو جمع کرنا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ خارکیف کے علاقے میں یوکرینی فورسز کی پیش قدمی کی وجہ سے روس فوجی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے یہ علاقہ خالی کیا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق ان کی افواج نے رواں ماہ کے آغاز سے تقریباً دو ہزار مربع کلومیٹر تک کا علاقہ واپس لے لیا ہے۔ روسی فوجیوں نے یوکرین کے تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔
مغرب اور امریکہ کی مدد سے یوکرین کی فوج ملک کے مشرقی علاقوں کے اندر تک کارروائیاں کر رہی ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح خارکیف کے شمال مشرقی علاقے کے تقریباً 30 قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق اس پیش رفت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یوکرین روسی افواج کو شکست دے سکتا ہے لیکن اسے مزید مغربی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب نیوز ایجنسی اے ایف پی نے ایک روسی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرینی فورسز کی پیش قدمی کی وجہ سے ہزاروں یوکرینی شہری سرحد پار کرتے ہوئے روس میں داخل ہو چکے ہیں۔
روسی بیلگوروڈ ریجن کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے، ”گزشتہ ایک دن میں ہزاروں لوگ سرحد پار کر چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اپنی گاڑیوں میں رشتہ داروں کے پاس گئے ہیں۔ آج اس علاقے میں 27 عارضی رہائش گاہوں میں 1342 افراد کو رکھا گیا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C