داعش کو دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، سعودی عرب
👁️ 27 بار دیکھا گیا
داعش کو دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، سعودی عرب
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شدت پسندی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گرد تنظیم داعش کو دوبارہ متحرک ہونے سے روکنے کے لیے، کام جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
#الرياض | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan يشارك في الاجتماع الوزاري الجانبي لمناقشة مكافحة الإرهاب في غرب أفريقيا، وذلك على هامش الاجتماع الوزاري للتحالف الدولي ضد تنظيم داعش pic.twitter.com/1HKOvFKnLz
— وزارة الخارجية ???????? (@KSAMOFA) June 8, 2023
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ داعش کے خلاف “بین الاقوامی اتحاد” کے وزارتی اجلاس کی میں کہا کہ سعودی عرب جہاں کہیں بھی ممکن ہے، داعش کا پیچھا کرنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر یقین رکھتا ہے اور وہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے داعش کو دوبارہ واپس آنے کے لیے کسی بھی موقع سے فائدہ اٹھانے سے روکنے اور اس کی مالی معاونت کے ذرائع کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ رواداری اور مکالمے کی اقدار کو پھیلانے کے لیے مل کر کام کریں، انہوں نے سعودی عرب کے وژن 2030 پائیدار ترقی میں نوجوانوں کی حمایت اور بات چیت کے طریقوں کو فروغ دینے پر بھی بات کی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان اور کچھ افریقی علاقوں میں داعش کے حملوں میں اضافے پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو شام اور عراق کے کیمپوں میں رکھنے سے تنظیم کے دوبارہ متحرک ہونے کا خطرہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C