روس کا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 101 بار دیکھا گیا
روس کا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Sarmat) کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ میزائل پورے فرانس جتنے علاقے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ریکارڈ اٹھارہ ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے ،جس کی رینج سب سے زیادہ ہے اور یہ ہماری اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
وزارت نے کہا کہ سرمت دیگر قسم کے وار ہیڈز کے ساتھ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ایک ایسا اسٹریٹیجک ہتھیار ہے جس کا کوئی ثانی نہیں جبکہ یہ مغربی ملکوں کو روس کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھانے سے قبل دوبار سوچنے پرمجبور کر دے گا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہےکہ روس کا میزائل تجربہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C