روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 9 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک
👁️ 45 بار دیکھا گیا
روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 9 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک
کیف (ڈیلی اردو/رائٹرز) یوکرین پر رواں برس فروری میں روس کے حملے کے بعد سے تقریباً 9 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے کمانڈر انچیف ویلری زلوزنی نے ملک کی آزادی کی سالگرہ سے دو روز قبل کہا کہ یوکرین کے بچوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہے ‘کیونکہ ان کے باپ جنگ کے محاذ پر چلے گئے ہیں اور شاید وہ ان تقریباً 9 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو مارے گئے ہیں’۔
یوکرینی ہلاکتوں کی تعداد پر ویلری زلوزنی کا تبصرہ انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیے ہیں، اپریل کے بعد کیف کے فوجی نقصان کا پہلا اشارہ ہیں۔
یوکرین روسی فوجیوں کے حملے کے چھ ماہ بعد بدھ کو اپنا یوم آزادی منائے گا۔
یوکرین کی مزاحمت کے ذریعے دارالحکومت کیف پر ابتدائی روسی حملے کو ناکام بنانے کے بعد، ماسکو کی افواج نے ملک کے مشرق میں میدان حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔
توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خوراک کی قلت کے ساتھ جنگ کے جھٹکے دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
یوکرینی افواج کی تربیت
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسپین میں صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین یوکرین کی افواج کے لیے فوجی تربیت پر غور کر رہی ہے۔
جوزف بوریل نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ یورپی یونین کے وزرائے دفاع اگلے ہفتے قریبی ممالک میں یوکرینی افواج کے لیے ایک بڑا تربیتی آپریشن شروع کرنے پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ایک جنگ جو آخری مرحلے میں دکھ رہی ہے اسے نہ صرف ساز و سامان بلکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ آئندہ پیر سے یورپی یونین کے وزرائے دفاع کا پراگ میں دو روزہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا امکان؟ ٹرمپ کی فوری کارروائی کے منصوبے کی تردید، ایرانی ٹی وی پر ایٹمی حملے سے بچاؤ کی ہدایات نشر
04/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
04/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کرم : سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، زینبیون بریگیڈ کا ایک دہشت گرد ہلاک، چار زخمی
04/November/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانے پر مبینہ ڈرون حملہ اور فائرنگ، محرر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
04/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا : دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز بڑھانے کا فیصلہ
04/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26431 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15666 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11969 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9330 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7582 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5572 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C