روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی، چین مدد کرے گا
👁️ 113 بار دیکھا گیا
روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی، چین مدد کرے گا
ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے میں بنگلہ دیش کی مدد کرے گا۔ اپنی جان بچانے کے لیے میانمار سے بھاگ کر آنے والے دس لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وائی کے ساتھ اتوار کے روز ڈھاکہ میں تبادلہ خیال کیا۔ بدھ مت اکثریتی ملک میانمار میں ظلم و جبر سے بچنے کے لیے دس لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان وہاں سے بھاگ کر بنگلہ دیش آگئے تھے۔ ان میں سے بیشتر روہنگیا سن 2017 میں آئے تھے اور بنگلہ دیش میں مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کو چین کی مدد کی ضرورت
بنگلہ دیشی وزیر خارجہ مومن نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے میانمار واپس جانے والے ممکنہ روہنگیاوں کی رہائش کے لیے چین نے میانمار کے رکھائن صوبے میں تقریباً 3000 مکانات تعمیر کرائے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چین اپنے وطن واپس لوٹنے والے ان پناہ گزینوں کے لیے شروع میں کھانے پینے کے انتظامات بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”ہمیں اس کے لیے چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔‘‘
بیجنگ میں بنگلہ دیش کے سابق سفیر اور تجزیہ کار منشی فیض احمد نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”روہنگیا کے بحران کو حل کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو چین کے تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘
روہنگیا واپس لوٹنے سے خوفزدہ
چین نے اس سے قبل نومبر 2017 میں میانمار کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس میں تقریباً سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش سے واپس بھیجنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس کے بعد سن 2019 میں بھی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی دو مرتبہ کوششیں کی گئیں۔
تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں کیونکہ روہنگیا پناہ گزنیوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ میانمار واپس جاتے ہیں تو ایک بار پھر تشدد کا شکار ہو جانے کا خدشہ ہے، جس سے بچنے کے لیے وہ وہاں سے بھاگے تھے۔ گزشتہ برس میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے یہ خوف مزید بڑھ گیا ہے۔
بنگلہ دیش پناہ گزینوں سے متعلق شناختی عمل مکمل کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے مختلف کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں میں سے آٹھ لاکھ سے زیادہ کا بائیومیٹرک ڈیٹا میانمار کو بھیجا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 318 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 661 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 571 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3479 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C