ریاض: حوثی ملیشیا کا یمن سرحد پر حملہ، 3 سعودی فوجی جاں بحق
👁️ 72 بار دیکھا گیا
ریاض: حوثی ملیشیا کا یمن سرحد پر حملہ، 3 سعودی فوجی جاں بحق
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے یمن سے متصل جنوبی سرحد پر متعین اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق جازان کے علاقے میں یمن کی سرحد پر ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ان کی شناخت سارجنٹ احمد بن یحییٰ سلیمان الغزوانی، سپاہی سلطان بن عیسیٰ شلبی اور ابراہیم مجرشی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان فوجیوں کی موت کیسے ہوئی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب گذشتہ کئی سال سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی فوجیوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی جنگ پانچویں سال میں جاری ہے۔ ستمبر 2014ء کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرتے ہوئے صدر عبد ربہ ھادی اور ان کی انتظامیہ کو وہاں سے نکال دیا تھا۔
مارچ 2015ء کو سعودی عرب نے باقاعدہ ایک عسکری اتحاد قائم کیا اور اس اتحاد کی مدد سے یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ شروع کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C