ریڈیو پاکستان کی نیوز ریڈر ہما ظفر اور انجینئر محمد اشفاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
👁️ 118 بار دیکھا گیا
ریڈیو پاکستان کی نیوز ریڈر ہما ظفر اور انجینئر محمد اشفاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ریڈیو پاکستان) ریڈیو پاکستان کے دو ملازمین آج کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوگئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو زبان کی نیوز ریڈر ڈاکٹر ہما ظفر وائرس سے انتقال کرگئے۔ محمد اشفاق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازم تھے اور قابلیت اور فنی مہارت میں بے مثال تھے۔ وہ نہایت مفکر المزاج شخصیت کے مالک تھے۔
ہما ظفر کنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے اردو نیوز ریڈر تھیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون تھیں، جنہوں نے بیرون ملک سے نفسیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی۔ وہ وقار النساء گرلز کالج راولپنڈی میں بھی سینئر پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
اطلاعات و نشریات کے وزیرشبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل امبرین جان، قومی نشریاتی ادارے کے تما م ڈائریکٹرز اور عملے نے ادارے کے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ادھر پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل نے پی بی سی ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران متعلقہ عملے کو تمام شعبوں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کی تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
کل مورخہ 29.5.2020 بروز جمعۃ المبارک دن ساڑے گیارہ بجے ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے سبزہ زار میں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C